کراچی: شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔
آج نیوزکے مطابق کراچی کے شہری 22 ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے جبکہ 11 ہزار سے زائد موبائل فونز چھیننے کی واردات بھی رپورٹ ہوئیں ہیں۔
شہرمیں اسٹریٹ کرائم کے سابقہ ریکارڈ یومیہ وارداتین 235 ہیں جبکہ پانچ ماہ میں 35 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔
جنوری تا مئی شہریوں کو 22 ہزار 666 موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔
تاہم 5 ماہ کے دوران کراچی والوں سے 11ہزار 890 موبائل فونز چھینےگئے، اسلحے کے زور پر شہریوں کی71 گاڑیاں چھینی، 914 چوریکر لی گئیں.
رواں سال مئی کے مہینے میں کتنی وارداتیں ہوئیں؟
مئی کے مہینے میں موبائل فون چھیننے اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
مئی میں شہریوں سے 2 ہزار658 موبائل فونز چھینے گئے جبکہ 4 ہزار 458 موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں۔
تاہم مئی 2022 میں موٹرسائیکل چھیننے کی 383، گاڑی چھیننے کی 12وارداتیں رونما ہوئیں اورکئی شہری اپنی جانوں سے بھی گئے۔
واضح رہے کہ شہر میں روزانہ ہونے والی درجنوں وارداتیں ایسی بھی ہیں، جن کے مقدمات درج نہیں ہوتے۔