اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بی جے پی کے ترجمان نےمسلمانوں کی دل اعزاری کی، پوری دنیا نے بیان پرشدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہماری حکومت نے اسلاموفوبیا کےخلاف بند باندھنےکی کوشش کی، کوئی مسلمان ایسی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام مسلمانوں کومتحد ہونا ہوگا، بھارت مسلسل مسلمانوں پرمظالم جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیران ہوں کہ وزیرخارجہ اس معاملے پرخاموش کیوں ہیں، بلاول بھٹو،حناربانی،دفترخارجہ خاموش کیوں ہیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں پانی کابحران ہے، وزیرآبی وسائل اس حق تلفی پرخاموش کیوں ہیں، سندھ میں پانی کی قلت پرپیپلزپارٹی خاموش کیوں ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو کوٹے کے مطابق پانی نہیں مل رہا، پانی کی قلت سے آم کےباغات متاثر ہو رہے ہیں۔