اسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام ہونے جا رہےہیں، بل، تحریک اور توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن آج سےشروع ہورہا ہے ، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل10جون کو بجٹ پیش کریں گے،جس کے بعد اپوزیشن لیڈرراجا ریاض بجٹ پر بحث کریں گے۔
آج شام ہونے والے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سندھ میں شدید لوڈشیڈنگ پر توجہ دلاونوٹس پر بحث کی جائے گی۔
قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی بل2022 اور گورننس اینڈ آپریشنز بل2021 منظوری لی جائے گی ،سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی بل اورنیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس ترمیم بل بھی پیش ہوں گے۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ایوان بالا اجلاس کا 28 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ۔
پاکستان اینمل کونسل ،سی ڈی اے اوربچوں کی ملازمت کی ممانعت ،پاکستان پینل کوڈ اور سمارٹ سائنس انسٹیٹوٹ کے قیام کا بل ایجنڈے میں شامل ہیں ۔
سینیٹ اجلاس میں متعدد بلوں کومشترکہ اجلاس سے منظوری کیلئے بھجنے کی تحاریک منظورکی جائے گی ،ایوان میں بھارت کے 9مارچ کوداغے گئے میزائل پربحث بھی ہوگی۔