وزیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ایک بھائی کچھ عرصہ قبل مبینہ مقابلے میں مارا گیا تھا۔
وزیرآباد کے تھانہ احمد نگر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکوعدنان مشتاق چیمہ اورفیضان مشتاق چیمہ ہلاک ہوگئے۔
وزیر آباد مبینہ پولیس مقابلہ دہشت کی علامت 2 ڈاکو ہلاک#AajNews #AajUpdates pic.twitter.com/xTsl3V3Hgo
— Aaj News (@Aaj_Urdu) June 6, 2022
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گشت پر معمور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔
ملزمان قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے، مرنے والے دونوں ڈاکو سگے بھائی تھے جو علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔
ملزمان نے کچھ عرصہ قبل بھتہ نہ دینے پر 3 زمینداروں کو قتل کردیا تھا جبکہ ملزمان کا ایک بھائی ذیشان چیمہ بھی چند ہفتے قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہواتھا۔