اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو اسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں، قانون کے مطابق ان کوسیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، عدالتی ضمانت ختم ہونے پرقانون کے مطابق فراہم کی گئی سیکیورٹی ہی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں، قانون کے مطابق عمران خان کوسیکیورٹی فراہم کی جارہی ہےاورعدالتی ضمانت ختم ہونےپرقانون کے مطابق”یہی “سیکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اصلوبی سے گرفتار کرلے گی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی،فتنہ وفساد،افراتفری پھیلانے اور وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج 2درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے،
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ملک میں فساد فی العرض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہو اوراپنے مخالفین کو کبھی غداراور یزید کہہ کر پکارتا ہو، یہ کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔