اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابراعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، آئندہ 24سے 48گھنٹے بہت اہم ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنماء بابر اعوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خطرات لاحق ہیں، آنے والے 24 سے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، کل کی رات اور بنی گالہ کو ذہن میں رکھئے گا۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ پوری قوم سے مخاطب ہوکر کہہ رہا ہوں، کبھی کبھی لمحے ایسی خطا کرتے ہیں جن کی سزا صدیاں بھگتنی پڑتی ہیں، اس لئے سب کو جاگنا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی جاگنا ہوگا۔