لاہور: مہنگائی کے سبب پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت بڑھتے ہی روٹی اور نان کی قیمت میں اضافی ہوگیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق لاہور کے تندوروں پر روٹی 12روپے اور نان 18روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔
دریں اثنا چکی آٹا 90 سے 95 روپے فی کلو اور دس کلو آٹے کا تھیلہ عام مارکیٹ میں 500 روپے کا ہوگیا۔
تندوروں کے مالکان روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کی وجہ آٹے کے بڑھتے نرخ کو قرار دیتے ہوئے قیمت مزید بڑھانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔
علاوہ ازیں ہر تندور پرروٹی اور نان کی قیمت الگ ہے جبکہ کوئی 18 روپے کا نان دے رہا ہے، تو کوئی 20 میں فروخت کر رہا ہے۔
تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ غریب عوام کیلئے روٹی کھانا آسان ہو۔