سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال سوچ سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں کو روکا گیا، معاشی سلامتی کے بغیردفاعی سلامتی بھی خطرہ میں پڑجاتی ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، یقین ہے اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازش کی گئی، سال اداروں کاتقدس پامال کرنےکی کوشش نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ معاشی مستقل گروی رکھا گیا،ہم یہ زنجیریں توڑیں گے، اسلام آباد سےنکالا گیا، توپشاورمیں پناہ لیکربیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی سلامتی کےبغیردفاعی سلامتی بھی خطرہ میں پڑجاتی ہے، عمران خان خیبرپختونخواحکومت کے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے کوئی لانگ مارچ میں نہیں پہنچا، احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، یقین ہے اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہونگے۔