Aaj Logo

شائع 03 جون 2022 12:20pm

کینیڈا: سب سے بڑے صوبے میں الیکشن، حکمراں جماعت پھر کامیاب

اونٹاریو: کینیڈا کے صوبائی الیکشن میں موجودہ صوبائی حکومت نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

آج نیوز کے مطابق کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو میں آج صوبائی الیکشن منعقد ہوا، جس میں موجودہ صوبائی حکومت پروگریسیو کنزرویٹیو نے ایک بار پھر میدان مار لیا ہے۔

دریں اثنا الیکشن میں صوبائی وزیر اعلی ڈگ فورڈ ایک بار پھر وزیر اعلی منتخب ہو گئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کمیونٹی نے مختلف جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیا لیکن کسی پاکستانی نے کامیابی حاصل نہیں کی۔

Read Comments