اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سے آج احتجاج کی اپیل کردی۔
عمران خان نے آج عوام سے احتجاج کی اپیل کردی#AajNews #ImranKhan pic.twitter.com/0xS8iTsrax
— Aaj News (@Aaj_Urdu) June 3, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب نمازِجمعہ کے بعد نکلیں اور اس امپورٹڈ سرکارکی جانب سے عوام کو کچلنے اور ملک میں معاشی تباہی پھیلانے کیلئے کی جانے والی عوام دشمن مہنگائی کیخلاف پرامن احتجاج کریں۔
میں چاہتا ہوں کہ سب کل نمازِ جمعہ کے بعد نکلیں اور اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے عوام کو کچلنے اور ملک میں معاشی تباہی پھیلانے کیلئے کی جانے والی عوام دشمن مہنگائی کیخلاف پرامن احتجاج کریں کیونکہ ان کا اس ملک سے کچھ بھی مفاد وابستہ نہیں اور تمام اثاثے ملک سے باہر ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 2, 2022
عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار نے تیل کی قیمتوں میں فی لیٹر 40 فیصد یا 60 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، اس سے عوام پر 900 ارب کا اضافی بوجھ آئے گا اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی، اس کے ساتھ بجلی کی قیمت میں 8 روپے کے اضافے سے پورے ملک کو دھچکہ لگےگا، مہنگائی کی ممکنہ شرح 30 فیصد ہوگی جو 75 برس میں بلند ترین ہے۔