ملٹی نیشنل ٹرانسپورٹ سروس کمپنی سیول نے اپنی اندرون شہر خدمات بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح اضافے اور صارفین کی جانب سے سروس کے کم استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اندرونِ شہر سفری سہولیات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرانسپورٹ سروس نےاپنے بیان میں تصدیق کی کہ تین جون سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں اندرون شہر چلنے والی سروس بند کردی جائے گی جب کہ صارفین کے لئے ایک سے دوسرے شہر اور “بزنس ٹو بزنس” سروس جاری رہے گی۔
سیول نے آپریشن بند کرنے سے متعلق کہا کہ عالمی بحران کی وجہ سے ان کی کمپنی کی سروس کافی متاثر ہوئی تاہم کمپنی نے عندیہ دیا کہ معاشی صورتحال بہتر ہونے کے بعد اندرونِ سفری دوبارہ بحال کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ایک اور ملٹی نیشنل ٹرانسپورٹ سروس کمپنی “ایئر لفٹ” نے ملک کے بیشتر شہروں میں اپنی سروسز غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔