Aaj Logo

شائع 02 جون 2022 04:56pm

پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

بینک دولت پاکستان کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں 27 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 197 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی چاردنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 198 روپے 50 پیسے ہے۔

Read Comments