فرانس میں پیرس کائیٹ کلب کی جانب سے 2 روزہ پتنگ بازی کے دوستانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
پتنگ بازی کے ایونٹ میں برطانیہ ، اسپین اور پیرس کے ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔
ایونٹ کا انعقاد فرانس برطانیہ بارڈر کے قریبی علاقے "کالے" میں کیا گیا،، گورے بھی آسمان میں لہلہاتی پتنگوں کو دیکھ کر لطف اٹھاتے رہے۔
سمندر کنارے منعقد ہونیوالے اس ایونٹ میں برطانوی ٹیم کے 30 رکنی اور اسپین کائیٹ فلائنگ کی ٹیم کے 12 رکنی پتنگ بازوں نے شرکت کرکے پتنگ بازی کے شوق کو چار چاند لگا دئیے،،2 روزہ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پتنگ بازوں کی جانب سے 3 سو سے زائد پیچ لڑائے گئے۔
آخر میں بہترین کھلاڑیوں اور ٹیم کو انعامات بھی دئے گئے۔منتظمین کا کہنا تھا کہ جشن بہاراں کے سلسلے میں بسنت کے تہوار کو منانے کا مقصد اپنے کلچر اور روایتی کھیل کو دیار غیر میں زندہ رکھنا ہے ۔