Aaj Logo

شائع 01 جون 2022 07:19pm

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیلئے پاکستانی جرگہ کابل پہنچ گیا

کابل: کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیلئے پاکستانی جرگہ کابل پہنچ گیا، مذاکرات کیلئے 53 افراد پر مشتمل جرگہ کابل پہنچ گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جرگے میں سابقہ قبائلی علاقوں کے عمائدین بھی شامل ہیں، جرگہ افغان حکومت کے توسط سے ٹی ٹی پی سے بات کرے گا۔

کالعدم ٹی ٹی پی رہنما افغان طالبان کے دباؤ پر مذاکرات کیلئے تیار ہوئے، ٹی ٹی پی سے ہتھیار پھینکنے اور پرامن طور پر پاکستان میں رہنے پر بات ہوگی۔

Read Comments