پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سات ماہ کی بچی پولیو وائرس کا شکار ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس ملک میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
اس ضمن میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت جنگی بنیادوں پر پولیو کے خاتمے کی کوشش کررہی ہے لیکن ضروری ہے کہ والدین بھی اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس پریشان کُن صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔