کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں مزید 59 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 197 روپے 87 پیسے پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 89 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 198 روپے60 پیسے ہے۔