اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب اور نظریات سے تعلق رکھنے والوں کا ملک ہے، بیرون ملک سے آنے والے ثقافت اورمہمان داری سے متاثر ہوتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ ہم آہنگی سےرہتے ہیں، برصغیرکی مسیحی برادری نےتحریک پاکستان میں کرداراداکیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کرپاکستان کی ترقی کیلئےکام کرناہے، ہمیں پاکستان کوامن وسلامتی کا گہوارہ بنانا ہے۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مذہبی اورشخصی آزادی ہرشخص کابنیادی حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی ترقی اور اقلیتوں کےحقوق کامحافظ ہے۔