اسلام آباد: وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت نے 28 ارب روپے کا پیکج دیا ہے، ایک صوبے کے وسائل کو وفاق پر حملے کیلئے استعمال نہیں کئے جاسکتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی نے اعتراف کیا کہ جھتوں کے پاس اسلحہ تھا، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی پوسٹس پر احترام سب پر واجب ہے، عمران نیازی کہتے ہیں ان کی حکومت واحد ہے جس پر کرپشن کے الزامات نہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ گوگی ، ادویات، مالم جبہ اور دیگر کئی اسکینڈلز ہیں، سب واقف ہیں کہ یہ گوگی بچاؤ مہم چلارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگوں میں نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران نیازی اس ملک کیلئے خطرہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسا شخص ملک کے امن کیلئے خطرہ ہے۔