Aaj Logo

شائع 31 مئ 2022 02:04pm

حکومت نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں سے امپورٹڈ اشیاء قبضہ میں لینے سے روک دیا

اسلام آباد: حکومت نے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کو بیرون ممالک سے آنے والےمسافروں کے سامان سے امپورٹڈ اشیاء قبضہ میں لینے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کسٹم کو بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں سے امپورٹڈ اشیاء قبضہ میں لینے سے روک دیا ہے، حکومتی ہدایت پر ایف بی آر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کے سامان سے ذاتی استعمال، اشیائے خوردونوش قبضہ میں لینے سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے، صرف درآمدی ممنوعہ اشیاء کی کمرشل مقدارضبط کی جائے گی۔

ایف بی آر کے مراسلے کے مطابق مسافروں کے ذاتی استعمال کے سامان کو روکا، قبضہ میں نہ لیا جائے، نئی ہدایات پر فوری عمل کیا جائے کسی قسم کی کوتاہی پر سخت کاروائی ہو گی۔

Read Comments