Aaj Logo

شائع 31 مئ 2022 10:40am

سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

ریاض: سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کیلئے سعودیہ جانے والے مسافروں کیئے عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حج کی ادائیگی کیلئے مسافروں کی عمر 65 سال سے زائد نہ ہوں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کویڈ ویکسین لازمی ہوگی جبکہ سعودی عرب پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل منفی کورونا رپورٹ دکھانی ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنز ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کرائیں خلاف ورزی پر ایئرلائنز پر جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

Read Comments