**پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے منصوبے کے بارے میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کا کہنا ہے کہ کارکنان اس دفعہ خیبر پختونخوا سے نکلیں گے۔**اس بار بہتر پلان کے ساتھ نکلیں گے ۔ سینیٹر محسن عزیز
— Aaj News (@Aaj_Urdu) May 30, 2022
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پرائے داخلہ پولیس کے خلاف کیا ایکشن لے سکتی ہے؟@MunizaeJahangir #Spotlight #AajNews pic.twitter.com/tSPCsBuflY
آج نیوز پر منیزے جہانگیر کے شو ‘سپاٹ لائٹ’ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ “مجھے معلوم نہیں لیکن میرا خیال ہے وہ خیبر پختونخوا سے نکلیں گے۔ اس دفع بہتر سٹریٹیجی کریں گے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ “انہوں نے جو لوگوں کو ڈرانہ دھمکانہ تھا وہ دو تین دن پہلے سے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا تھا یا لوگوں کے گھروں میں چھاپے مار کر ان کو پکڑ لیا تھا۔”
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے مینڈیٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو ملک میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جو کہ ناکام ہوا۔ اس لانگ مارچ کے تحت ملک کے دیگر حصوں میں پی ٹی آئی کے کارنان اکھٹا ہوئے تھے اور کئی مقامات پر کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔