اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، جس کے چیئرمین وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے ۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کے چیئرمین وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔
لاپتہ افراد کے معاملے پرکمیٹی تشکیل، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
— Rana SanaUllah Khan (@PresPMLNPunjab) May 30, 2022
کمیٹی کے چیئرمین وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خاں، وفاقی وزیر اسعدمحمود، شازیہ مری اور اسرار ترین، فیصل سبزواری، آغا حسن بلوچ کمیٹی کا حصہ۔ pic.twitter.com/EH7EYcLF5r
وزارت داخلہ نے کمیٹی کی تشکیل کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر مواصلات اسعد محمود، شازیہ مری اور وزیردفاعی پیداوار اسرار ترین ممبران ہوں گے۔
کمیٹی میں وزیر بحری امور فصلہ سبزواری اور وزیر سائنس اینڈ ٹکنا لوجی آغا حسن بلوچ بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور جیورسٹ کو شامل کرسکے گی جبکہ کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی اور وزارت داخلہ کمیٹی کو سیکرٹریٹ مہیا کرے گی۔