Aaj Logo

شائع 30 مئ 2022 03:10pm

پاکستان میں اسلامی بینکاری فروغ پارہی ہے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

Welcome

اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری فروغ پارہی ہے۔

آئی بی اے کراچی کے تحت ورلڈ اسلامک فنانس فورم میں بات کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کا حصہ صرف 19 فیصد ہے، مائیکرو فنانس کمپنیوں نے اس سلسلے کو فروغ دیا۔

پروگرام میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ اسلامک بینکنگ کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن روایتی بینکنگ سے زیادہ ہے، اسلامی بینکاری کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔

ورلڈ اسلامک فنانس فورم میں مفتی تقی عثمانی، چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان، آئی بی اے کے سربراہ ڈاکٹر اکبر زیدی سمیت بینکنگ سیکٹر سے متعلق اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

Read Comments