اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کھاؤ اور نکلو کی پالیسی پر گامزن ہے، نالائق حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ۔
سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو توجہ سیاحت کو دی اس کی مثال نہیں ملتی، ہم نے انتہائی محنت سے پاکستان کو واپس پٹڑی پر ڈالا۔
عمران خان نےجو توجہ سیاحت کو دی اس کی مثال نہیں ملتی،انتہائ محنت سے پاکستان کو واپس پٹڑی پر ڈالا اب چند مہینوں میں نالائق حکومت بیڑا غرق کر رہی ہے،پاکستان مہینوں/ہفتوں میں نہیں دنوں میں نیچےجارہا ہےکیونکہ امپورٹڈ حکومت کھاؤ اور نکلو کی پالیسی پر گامزن ہے https://t.co/wOUu2JYQyT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 30, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ اب چند مہینوں میں نالائق حکومت ملک کا بیڑا غرق کررہی ہے، جس سے پاکستان مہینوں ، ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں نیچے جارہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت صرف کھاؤ اورنکلو کی پالیسی پر گامزن ہے۔