Aaj Logo

شائع 29 مئ 2022 08:59am

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے فلائٹ آپریشن التواء کا شکار

کراچی: عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے فلائٹ آپریشن التواء کا شکار ہے، پری حج فلائٹ آپریشن 31 مئی سے شروع ہونا تھا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج فلائٹ آپریشن سے متعلق پالیسی تاحال جاری نہ ہوسکی، جس کے باعث حج فلائٹ آپریشن شروع ہونے میں تاخیر ہے۔

31 مئی سے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانا شروع کرنا تھا، عازمین کو حج پیکیج یا اخراجات کی تفصیل بھی معلوم نہ ہوسکی۔

سرکاری اور پرائیوٹ حج آپریٹر سے متعلق کوٹے پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق حج شیڈول کے شروع ہونے میں تاخیر اور انتظامات میں بد انتظامی کے شدید خدشات ہیں۔

حج پالیسی کا اعلان عمومی طور پر حج شروع ہونے سے ایک ماہ قبل پہلے کردیا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق نئی وفاقی مذہبی امور تاحال فیصلے کرنے سے قاصر ہیں۔

پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے حج پالیسی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Read Comments