کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی میں خطرناک قرار دی گئی رہائشی عمارتوں کو گرانے کے لیے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس مقصد کے لیے ڈی جی سی اے اے کی منظوری کے بعد کمیٹی قائم کردی گئی جو خطرناک قرار دیے گئے بنگلوں بیرکس اور گھروں کو جائزہ لیکر گرانے کا فیصلہ کرے گی۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق سی اے اے کالونی میں رہائش کے لئے خطرناک قرار دیے گئے بنگلوں، بیریکس اور گھروں پر فوری طور پر آپریشن شروع کرکے ڈی جی سی اے اے کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ٹیم میں رہائشی کالونی کے انچارج، شعبہ فنانس، الیکٹرکل انجینیرنگ اور لاجسٹکس شعبہ کے افسران شامل کیے گئے ہیں۔