پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین مییچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے جیت لی۔
کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری مقابلے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ جس میں انہوں نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 107 رنز اسکور کیے۔
پہلی اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی جانب سے چماری اتاپتھو نے 37، حاسینی پریرا 24 اور انوشکا 14 اسکور کرکے نمایاں رہی۔ بولنگ میں پاکستانی گیند بازوں میں ندا ڈار، کائنات امتیاز اور طوبہ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کی دوسری اننگ میں پاکستانی ٹیم نے 108 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز اسکور کرکے سری لنگا ویمن کو کلین سویپ دے کر 0-3 سے سریریز اپنے نام کرلی جس میں طوبہ حسن سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 25، عالیہ ریاض 17 جب کہ بسماہ معروف ناقابلِ شکست 15 رنز بنا سکی۔ مہمان ٹیم نے بولنگ میں اوشادی راناسنینج نے 3، کویشا دلہاری 2 اور سوجاندیکا کماری ایک کھلاڑی کو پویلیئن بھیجنے میں کامیاب ہوسکیں۔