وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل سوار اور رکشہ ڈرائیورز کو ریلیف پیکج دینے کی تجویز دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دینے کی تجویز دی گئی جس پر وزیراعظم کی جانب سے ریلیف دینے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس پر شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔