راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے 25 مئی کو اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 25 مئی اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، سویلین بیٹیوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ڈٹے رہے اور آزادی کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالا، بھارت نے 30 روپے پیٹرول سستا کیا ہے اور امپورٹڈ حکومت نے 30 روپے پیٹرول مہنگا کیا ہے۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/F5moTmX4l6
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 27, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب اور الیکشن میں ترامیم کے بعد قوم کو یہ جان لینا چاہیئے کہ یہ لوگ اپنے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیسز ختم کروانے آئے ہیں، جب 11 سیاسی پارٹیوں کے چور سیاست دان قبضہ گروپ ایک شخض عمران خان کیخلاف اکٹھے ہوجائیں تو مسئلے کا حل کبھی مذاکرات سے نہیں قربانیوں سے نکلتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت کا فرد جرم زدہ شہباز وزیراعظم اور ایک ووٹ کی اکثریت کا فرد جرم زدہ بیٹا چیف منسٹر ہے، یہ 22 کروڑ عوام کے منہ پہ سیاسی تمانچہ ہے۔