Aaj Logo

شائع 27 مئ 2022 12:04pm

لانگ مارچ: راولپنڈی کے 3تھانوں میں پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کیخلاف مقدمات درج

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے معاملے پر راولپنڈی کے 3 تھانوں میں پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ پر مقدمات درج کئے۔

پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کیخلاف مقدمات راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد، نیو ٹاؤن اور وارث خان میں درج کئے گئے ۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، مظاہرین نے میٹرو بس اسٹیشن کے شیشے توڑے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، مظاہرین کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Read Comments