اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی چوک کا دورہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلمنٹ ہاؤس جانے سے قبل ڈی چوک پہنچے اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران بہترین انتظامات کرنے پر پولیس اور انتظامیہ کی تعریف کی۔
Prime Minister @CMShehbaz visiting D Chowk Islamabad to appreciate the Police, administration and other law enforcement agencies who managed the law and order situation despite hardest challenges! 🙌 pic.twitter.com/nTMZqo6DMT
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 26, 2022
وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والےاداروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، قوم میں تقسیم در تقسیم کی سازش کو روکنا ہوگا، رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مثبت کردارادا کیا، اہلکاروں نے دیانت داری سے فرائض انجام دیئے، جان ومال کے تحفظ کا فریضہ بخوبی انجام دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی و امن کیلئے سب کو کردارادا کرنا ہوگا، اہلکاروں نے مشکل حالات میں پاکستان کی حفاظت کی، آئین اور قانون کے راستے پر چلیں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔