Aaj Logo

شائع 25 مئ 2022 06:11pm

بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی

نئی دہلی کی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو سزا جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو ٹیرر فنائنسگ کے مقدمے میں دہلی عدالت نے عمر قید کی سنادی ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے مقبوبہ وادی میں مظاہرے اور بھارتی عدلیہ کے خلاف نارے بازی کی جا رہی ہے جب کہ سرینگر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروز معطل کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی عداالت نے 19 مئی کو طویل مدت سے گرفتار یاسین ملک پر دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تھی اور سزا سنانے کے لیے 25 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

Read Comments