ریاض: سعودیہ عرب نے پاکستان کو دیئے جانے والے 3 ارب ڈالرز کی واپسی کی مہلت میں اضافہ کردیا ہے۔
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا ورلڈ اکنامک فارم کی سائڈ لائن میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو دیئے گئے تین ارب ڈالرز کی توسیع کرنے کے لئے کام کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب نےملکی ذخائر کو سپورٹ کرنے کے لئے تین ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انکشاف کیا تھا کہ دوست ملک قرض رقم کی واپسی میں مزید مہلت دے رہا ہے۔