کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 201 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے ابتدائی دو دن میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 27 پیسے کا وضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 202 روپے ہے۔