لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ مخالفین عمران خان کے جلسے دیکھ کر خوفزدہ ہیں، رات گئے ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، ماڈل ٹاؤن میں بزرگ خاتون رکن کے گھر چھاپہ مارا۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے اسپکررپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے انتخابات کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا، آزادی مارچ کا پروگرام عمران خان نے بہت پہلے بنایا تھا، مخالفین عمران خان کے جلسے دیکھ کر خوفزدہ ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، گھروں پر چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف اور ان کے بیٹے نے انتہا کردی ہے، رات گئے ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، حکومت عمران خان کے جلسے دیکھ کر ڈر گئی ہے، باپ بیٹا علامہ اقبال کے اشعار پڑھتے ہیں، علامہ اقبال کے بیٹے اور بہو کو بھی نہ چھوڑا، انہیں شرم آنی چاہیئے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس ناصرہ اقبال کے گھرکا دروازہ توڑا گیا، رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سرغنہ ہیں، رانا ثناء اللہ پر قتل کے مقدمات ہیں۔