پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (اآئی ایم ایف) شرائط نرم نہیں کرتا تو گزشتہ حکومت کا ملبہ اپنے سر لینا دانشمندی نہیں ہے۔
مریم نواز نے بھی اپنے والد کے موقف کی تائید کرتے ہوئے نئے عوامی مینڈیٹ کو ہی مسائل کا واحد حل قرار دے دیا۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں ن لیگ کے اجلاس کے دوران نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو مخاطب ہوتے کہا کہ رانا صاحب آپ تیار ہیں ناں؟ جس پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میاں صاحب شہباز صاحب سے اجازت لے دیں۔
جس پر نواز شریف نے کہا کہ ہر فیصلے میں آصف زرداری کو ساتھ رکھا جائے۔
جبکہ اجلاس میں مریم نواز نے تجویز دی کہ فریش عوامی مینڈیٹ ہی مسائل کا حل ہے۔