کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار400 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 656 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 17 ڈالر کمی کے بعد 1861 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔