Aaj Logo

شائع 18 مئ 2022 07:03pm

بلاول بھٹو زرداری آج نیویارک میں کِن عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے؟

نیو یارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے تین روزہ دورے کے دوسرے دن نیو یارک میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کی اب سے کچھ وقت بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس جب کہ اطالوی ہم منصب سے پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو مصروف ترین دن میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے بھی آج ملاقات اور 10 بجے امریکی خبر رساں ادارہ سی این این پر کرسچین امان پور کو بھی انٹرویو دیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ اپنے پہلے سرکاری دورے میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات، اقوام متحدہ کے تحت گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال فار ایکشن کے وزارتی اجلاس اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی، تنازعات اور خوراک کی حفاظت پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو 21 مئی کو چین اور 23 مئی کو سوئٹزرلینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

Read Comments