پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی رکن پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے حکم کیخلاف ووٹ دیں تو اسے گنا نہیں جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس173ووٹ ہیں، حمزہ شہبازشریف کے پاس اس وقت172ووٹ ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہبازشریف کو ازخود استعفا دے دینا چاہئے تھا، آپ کے تمام انتظامی فیصلےغلط ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ گورنرپنجاب ان کوعدم اعتماد کے ووٹ کیلئے کہہ سکتے ہیں، عمر چیمہ کوایک جوائنٹ سیکرٹری کے احکامات پر برطرف کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے درخواست ہے پنجاب حکومت کے بغیرکام نہیں کرسکتا، اس وقت پورے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے، معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، ڈاکوؤں نے چند گھنٹوں میں پورے گھرکا بیڑا غرق کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت کسی بھی وقت وزیراعظم کواعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، پاکستان کے اس وقت کا بحران سیاسی ہے، معاشی بحران کے خاتمے کیلئےسیاسی بحران کا خاتمہ ضروری ہے۔