Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 مئ 2022 05:28pm

امریکا نے چوروں کو ہم پر مسلط کیا: عمران خان

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ امریکی سازش سے مسلط کی گئی چوروں اور ڈاکوؤں کی حکومت کو نہیں مانتے، شہباز شریف 24 ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں، وکلا اس معاملے کو سپریم کورٹ لیکر جائیں۔

لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں وکیلوں کی شمولیت کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوئی، آپ سب بھی حقیقی آزادی کی تحریک میں میرے ساتھ شامل ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور اس کے بیٹوں پر چوبیس ارب کے کیسز ہیں، یہ لوگ اپنے کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکیلوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلے پر سپریم کورٹ جایئں، وکلا کو ملک کیلئے جہاد کرنے کی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ رول آف لاء کے بغیر کوئی ملک آزاد نہیں ہوتا، سوئٹزرلینڈ میں نوے فیصد رول آف لاء ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک پر مسلط چوروں اور ڈاکوؤں سے ہمیشہ کیلئے آزادی حاصل کرنی ہے۔

Read Comments