اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او 2 کو اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ۔
چئرامن تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹایا گیا تو ہم 6 فیصد کی معاشی شرح نمو کے حصول کے قریب تھے۔
When US-backed regime change conspiracy removed PTI govt we were headed for a close to 6 percent growth rate. The cabal of crooks whose only priority is to get NRO 2 have undone all the great work done by my team. #امپورٹڈحکومتنامنظور pic.twitter.com/mPERaXu8Ko
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2022
عمران خان نے کہا کہ این آر او 2 کواپنی اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے اس ٹولے نے میری ٹیم کے کئے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ شانداراستقبال پر کوہاٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آندھی کے باوجود کوہاٹ جلسے میں شہریوں نے بڑی تعداد مںش شرکت کی، خصوصاً خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت قابل تحسین ہے۔
Thank you Kohat. Despite overnight arrangements being swept away by an early afternoon thunderstorm, the massive turnout, esp of women & the crowds lining road to jalsagah, reaffirmed our nation has risen against US regime change conspiracy & Imported Govt #امپورٹڈحکومتنامنظور pic.twitter.com/W5sEIBDTga
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ جلسہ گاہ سے ملحقہ راستوں پر بھی لوگوں کا ہجوم تھا، ہماری قوم امریکی سازش اور امپورٹڈ حکومت کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے۔