دنیا کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کا اعلان کرنے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کہا ہے کہ جب تک ٹوئٹر جعلی اکاؤنٹس کا مسئلہ حل نہیں کرتا، خریداری کے معاملات اطے نہیں ہوسکتے۔
ایلون مسک نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ٹوئٹر کے جعلی اکاؤنٹس کا مسئلہ حل کیے بغیر خریدنے کے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر20 فیصد جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں اوران کا شک ہے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔
ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے پلیٹ فارم پرموجود 5 فیصد جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ڈیٹا بھی شائع نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کے مسائل حل نہیں ہوتے، پلیٹ فارم کو خریدنے کے معاملات بھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے اپریل میں ٹوئٹر کو فی شیئر کی قیمت 54 ڈالر سے زائد کی پیش کش کرکے ویب سائٹ کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا تھا۔