ادھر لندن میں کیا طے پایا ، وزیراعظم شہبازشریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو اعتماد میں لیں گے، آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان اورخالد مقبول صدیقی سے ملاقات علیحدہ علیحدہ کریں گے، جس میں نوازشریف سے ملاقات کا احوال بیان کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف اتحادیوں سربراہان سے لندن ملاقات پراعتماد میں لیں گے، ملاقات میں معاشی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے شیڈول سے متعلق تبادلہ خیال ہوگاجبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی حکمت عملی بھی زیرغور آئے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی سربرہی منگل کو کریں گے، شہبازشریف وطن واپسی پر اتحادی جماعتوں کے قائدین سے اہم ملکی امور پر مشاورت کریں گے۔
آئی ایم ایف مذاکرات ، معاشی پالیسی ، آئندہ انتخابات سمیت تمام ملکی معاملات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا ،مشاورت اوراتحادیوں کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کا قوم سے خطاب بھی متوقع ہے ۔