اٹلی کی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں پاکستانی نژاد خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
پاکستانی نثارد خاتون سائرہ علی نے اٹلی میں تعینات سابقہ پاکستانی سفیر ندیم ملک پر جنسی حراساں کرنے کا کیس دائر کیا تھا۔
اٹلی کی عدالت نے سائرہ علی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے سابقہ پاکستانی سفیر کو 25 ہزار یورو کے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
سائرہ علی پاکستان ایمبیسی روم میں کمرشل سیکٹری کے عہدے پر کام کرتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد بار مجرم کی جانب سے حراساں کیا گیا تھا۔
Won my sexual harassment claim against Mr. Nadeem Riaz, Ex-Ambassador to Italy. It was a long fight for justice and would especially like to thank my lawyer @Pansota1 for vociferously arguing my case. I am also grateful to the @kashmalamna for patiently hearing & deciding my case
— saira ali (@SairaaliMM) May 14, 2022
ٹالین اخبار مادی جیرو نے خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے سائرہ علی نے لکھا ہے کہ ’میں نے جناب ندیم ریاض کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ جیت لیا، یہ انصاف کے لیے ایک طویل جنگ تھی۔‘
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ 2016 سے 2018 تک روم میں سفارت خانے میں کمرشل ایڈوائزر تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شکایت پر سفیر نے انہیں ’جنسی طور پر ہراساں کیا‘ اور ’مختلف ہتھکنڈوں اور طریقوں سے کام کا ماحول اس حد تک مخالف بنا دیا کہ وہ پاکستان واپس آنے کے لیے روم چھوڑنے پر مجبور ہوگئں‘۔