پشاور: تھانہ سربند کی حدود میں فائرنگ سے 2 سِکھ شہری ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سِکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو قتل کردیا۔
اسی اثنا میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور میں 2 سِکھ شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے میں شہریوں بالخصوص اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہدایت دی کہ رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشمن عناصر ہیں، ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کی ۔
انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلائیں کہ اس فعل کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔