کراچی: وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ گوگے اور گوگیاں عمران کے لیے مال بناتے تھے، ساری لڑائی ان ہی کے لیے ہورہی ہے۔
کیمپ آفس کلفٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران قوم کا مجرم ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ عمران ملک کے لیے خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران اور صدرمملکت سمیت ان کے رفقاء آئین شکن ہیں، وہ عمرانیت کو آئین سے مقدم سمجھتے ہیں۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ عمران حکومت نے معیشت تباہ کردی جسے سنبھالنے میں وقت لگے گا،عمران کے گوگے اور گوگیاں انکے لیے مال کماتے رہے ، اب ساری لڑائی انہیں بچانے کے لیے ہورہی ہے
سعید غنی نے کہا کہ اب عمران فوری الیکشن کا مطالبہ کررہا ہے مگر الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے کہ کب الیکشن کرائیں،عمران کا ڈکٹیشن نہیں لے سکتے۔