Aaj Logo

شائع 13 مئ 2022 10:16pm

حکومت کا خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کا ایئر پورٹس پر کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی: کورونا کے امیکرون کی ذیلی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے وزارت صحت کے فیصلہ پر نیا سفری ہدایات نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق خلیجی ملکوں سے ملک آنے والے مسافروں کے لئے دوبارہ ایرپورٹس پر اسکریننگ اور انٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔

سی اے اے کے مطابق وزارت صحت کے احکامات پر 14 مئی سے خلیجی ملکوں مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے محدود رینڈم اسکریننگ کا عمل اسلام اباد، لاہور اور کراچی ائرپورٹس پر نافذ ہوگا۔

ایوی ایشن انتظامیہ نے بتایا کہ ابتدا میں 150 سے 250 افراد تک کے حامل چھوٹے بڑے جہازوں کے مسافروں میں 10 سے 15 افراد کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوں گے۔ سول ایویشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ اَف ہیلتھ (این آئی ایچ) یہ اقدامات وزارت صحت کی ہدایات پر عمل میں لارہے ہیں جو تا حکم ثانی نافذ رہیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے چند ماہ قبل کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث بیرون ملک سے آئے تمام مسافروں کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی تھی۔

Read Comments