Aaj Logo

شائع 13 مئ 2022 03:02pm

صدر مملکت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی، مشترکہ مفادات کونسل وزیر اعظم کی سربراہی میں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور 3نامزد وفاقی وزراء پر مشتمل ہوتی ہے۔

صدر عارف علوی نے منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 153 کے تحت دی ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل میں 3وفاقی وزیر آرٹیکل (2)153 کے تحت وزیر اعظم کی طرف سے نامزدکئے گئے ہیں۔

کونسل میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بطور ممبر تعینات ہیں۔

Read Comments