Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 مئ 2022 07:14pm

صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی کراچی دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کراچی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جاں بحق شخص کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے مل کر عوام اور امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے متعلقہ حکام کو افسوسناک واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا مل کر مقابلہ کریں گے اور کسی کو کراچی کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

صدر مملکت عارف علوی کی کراچی دھماکے کی شدید مذمت

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

Read Comments