اسلام آباد: سابق وزیراعظم و رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سےکوئی ڈیل نہیں ہونےجارہی۔
آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ آئی ایم ایف سےمعاملات طےہیں، صرف عمل کرنا ہے لیکن پاکستان کی ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کرنے جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں گزشتہ حکومت کی نااہلی کا بوجھ اٹھانا پڑے گا، میں تحریک عدم اعتمادکےفوری بعدالیکشن کےحق میں تھا لیکن الیکشن کروانےکیلئے6سے7ماہ درکارہیں، ہم نےملکی معاملات کوبہترکرنےہیں جوکہ غیر معمولی ہیں اور ان کے فیصلے بھی غیر معمولی کرنا ہوں گے۔